• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کی ٹریک سے فتح کے ساتھ رخصتی

برمنگھم (آئی این پی ) 4 مرتبہ کے اولمپک چیمپیئن صومالی نژاد برطانیہ کے ایتھلیٹ محمد مختار فرح نے3000 میٹر ریس میں فتح کے ساتھ برطانیہ میں اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ۔ محمد فرح جمعرات کو زیورخ میں مقابلے کے ساتھ ایتھلیٹکس کیریئر کو مکمل طور پرالوداع کہتے ہوئے صرف طویل فاصلے کی دوڑ میراتھن پر توجہ مرکوز کردیں گے۔

محمد فرح نے برمنگھم میں ہو نے والی ڈائمنڈ لیگ کے دوران 3000 میٹر کا فاصلہ7 منٹ 38.64سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ جس کے ساتھ ہی برطانیہ میں ان کا کیریئر بھی کامیابی کے ساتھ ختم ہو گیا۔ ریس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد فرح نے کہا کامیابی کے باوجود یہ سوچ کر اداس ہوں کہ اب میں برطانیہ کے لئے نہیں دوڑ سکوں گا۔

تازہ ترین