• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرٹلی امبروز انگلینڈ کے بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند

لندن ( جنگ نیوز ) سابق ویسٹ انڈیز بولر کرٹلی امبروز نے انگلش بولنگ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس انگلش بولرز کو دینے کیلیے بہت کچھ ہے، اگر مجھے یہ پیشکش ہوئی تو میں اسے قبول کرلوں گا۔ خیال ہے کہ اس وقت یہ ذمہ داری اوٹس گبسن نبھا رہے ہیں ، وہ سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کے کوچ بن سکتے ہیں۔ کرٹلی امبروز اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں ۔

2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد فوری بعد انہیں اس عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔اس بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ بہت عجیب اور حیران کن تھا کیونکہ فل سیمنز نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ وہ میری کارکردگی سے مطمئن نہیں، انہوں نے مجھے ایک دن بلایا اور کہا کہ وہ ایک تکنیکی طور پر مضبوط بولنگ کوچ چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی نہیں بتایا کہ میری تکنیک میں کچھ کمی ہے۔ مجھے پتہ نہیں ہے کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ امبروز نے 98 ٹیسٹ میں 405 اور 176 ایک روزہ میچز میں 225 شکار کیے

تازہ ترین