• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن(نیوز ایجنسیز ) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ تو ایک ایک سے برابر رہا لیکن وین رونی نے اپنی واحد کامیابی سے ایونٹ میں گولز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ میچ کے 35ویں منٹ میںوین رونی نے گیند کو جال میں پہنچاکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے والےوہ سابق عظیم کھلاڑی ایلن شیئرر کے بعد دوسرے انگلش فٹبالر بن گئے ۔ ایورٹن کی اسی ایک صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا ۔ 44ویں منٹ میں سٹی کے واکر کو فال پر ریفری نے آئوٹ کر دیا ۔ اس فیصلے کے بعد دس رکنی ٹیم کا امتحان مزید سخت ہو گیا ۔ 82 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے گول کر کے حساب برابر کر دیا ۔

تازہ ترین