• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کرکٹرز آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے منتظر

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف 27 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے امرا لقیس کو نمبر تھری پوزیشن پر کھلانے کا فیصلہ ہوگیا ہے، بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا ہے کہ ہم نے  مخالف بولرز سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ہم ہوم گرائونڈ پر اب ناقابل شکست ہوتے جارہے ہیں۔  دریں اثنا فاسٹ بولر تسکین احمد کہتے ہیں کہ ہمارا بولنگ اٹیک کینگروز پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔سیریز میں انہوں نے کپتان  اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا کو ہدف قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ سیریز کیلیے منتخب کردہ بنگلہ دیش کی 14 رکنی ٹیم میں مستفیض الرحمٰن، اور شفیع الاسلام کے ساتھ انہیں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کے تاریخی 100 ویں ٹیسٹ میچ میں ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ وہ میچ ٹائیگرز نے جیت لیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں موقع ملنے کے بعد تسکین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگر مجھے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو میں میچ ونر اسپیل کرانے کی کوشش کروں گا، میرا مطلب پانچ سے سات وکٹ لینا نہیں بلکہ کچھ اچھے اوور کرانا ہے جس سے کینگروز پر دبائو پڑے۔ اننگز کے وسط میں ہمارے اسپنرز 7 وکٹیں حاصل کریں تو میں بھی دو بیٹسمینوں پر ہاتھ صاف کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مستفیض کی بولنگ کی کوئی فکر نہیں میں ہمیشہ اپنی کارکردگی پر نظر رکھتا ہوں کیونکہ مجھے اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔

گوکہ وہ انجری کے بعد واپس آئے ہیں لیکن وہ بہترین بولر ہیں۔ تسکین نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ لیکن ہم اپنی کنڈیشنز سے مکمل طور پر واقف ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بنگلہ دیش میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا، میں ہوم گرائونڈ پر بولنگ کیلیے بے چین ہوں۔ 

تازہ ترین