• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اولمپئنز اور لیجنڈز کے نام پرٹورنامنٹس کرائینگے،صدر پی ایچ ایف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)  اے آر ایل ہاکی ٹیم نے پہلا بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا اٹک  میں کھیلے گئے فائنل میں اے آر ایل کی ٹیم نے فیصل ہاکی کلب کو پنلٹی اسٹروکس پرہرایا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ تین تین گول سے برابرتھا جس کے بعد اے آرایل نے پنلٹی سٹروک پرمیچ جیتافائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئرتھے۔

انہوں نے انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار اخلاق عثمان، پرویز کیانی، یاسین گول کیپر سمیت اے آر ایل کے ڈائریکٹر ایچ آر بریگیڈئیر (ر) جاوید اقبال اور تماشایوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر  جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈئیر(ر) خالدسجاد کھوکھرنے کہا ہے کہ سابق اولمپئنز اورسابق ہاکی لیجنڈز کے نام پرٹورنامنٹس کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے بتایاکہ رواں سال راولپنڈی میں ائیرمارشل (ر) نورخان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد بریگیڈئیر (ر) عاطف کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ اس طرح ملک کے ہرشہر سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپئن کے نام سے بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد پرغورکررہے ہیں تاکہ ان لیجنڈز کی خدمات کوشایان شان انداز سے سراہا  جاسکے۔

تازہ ترین