• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو این او سی جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) وزارت داخلہ اور خارجہ نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے انعقاد کے لئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو این او سی جاری کر دیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیدسلطان شاہ نے بتایاکہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال7سے 21جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ کونسل نے ایونٹ کے انعقاد کے لئے این او سی کے لئے اپلائی کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ کونسل نے ایونٹ میں شرکت کے لئے تمام ممالک کو دعوت نامے بھیجے ہیں اور ورلڈ کپ میں انٹری کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی۔ پاکستان عالمی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا فائنل 21جنوری کو پاکستان میں کھیلاجائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تازہ ترین