• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی مردوں کی نیٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 14،15 ستمبر کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہونگے، جس کے بعد کیمپ کے لئے20 کھلاڑیوں کو قومی نیٹ بال کے تر بیتی کیمپ میں مدعوکیا جائے گا۔سیلکشن کمیٹی میں اعجازالحق (چیئرمین)، محمد ریاض ، انوار انصاری ، محمد رضوان اور سید توقیر احمد کو شامل ہیں۔ چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں کو الالمپور میں ہوگی ۔

تازہ ترین