• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈنے کے سی سی اے زون دو کے انتخابات ملتوی کردیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی الیکشن کمیشن نےکے سی سی اےزون دو کے 126اگست کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے ہیں، ان انتخاب کے حوالے سے ہم خیال گروپ کے صدارتی امیدوار محمد افضل نے مخالف امیدوار جاوید احمد خان کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ دریں اثناء جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دو اور صدارتی الیکشن کے لیے اُمیدوار کے سی سی اے زون دو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے سی سی اے زون دو میں 14ووٹوں کا دعویٰ کرنے والے ’’ہم خیال گروپ ‘‘نے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرلی انہیں یقینی شکست نظر آرہی تھی اس لئے بورڈ آف گورنر پی سی بی سے بے بنیاد اپیل دائر کر کے کے سی سی اے زون دو میں 26 اگست کو ہونے والے الیکشن کو ملتوی کرایا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے کا غذات نامزدگی جمع کر وائے تو میرے مد مقابل صدارتی امیدوار محمد افضل نے میری دوہر ی شہریت پر ایک درخواست ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی کو جمع کر ائی جس میں پی سی بی کے قوانین کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا تھا جس کی بنا پر محمد افضل کی درخواست کو مسترد کردی۔

تازہ ترین