• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے نام نہاد دعوے داروں کی کارکردگی بارش میں صفر رہی، پی ایس پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے شہر کی مرکزی شاہراہوں، ملحقہ علاقوں اور محلوں میں نکاسی آب کا صحیح انتظام اور کچرے کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، ان خیالات کا اظہارپاک سر زمین پارٹی  کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کچرا کیچڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور تباہ حال سڑکوں نے میگا سٹی کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ شہر کے نام نہاد دعوے داروں کی کارکردگی بارش میں صفر رہی اورحکومت سندھ نے بھی شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والے موجودہ شہری وسائل کو جس طرح لوٹ رہے ہیں ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہر کے لوگ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،انہوں نے حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگ کر شہریوں کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش میں پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ، تار ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے  جانبحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوںکیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

تازہ ترین