• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈیننس کے خاتمے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ،ہائیکورٹ کا نیب کا روائیاں جاری رکھنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کے کیس میں عبوری حکم کو برقرار رکھتے ہوئے ،نیب کو کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے ،کیس  کی سماعت کو 11 ستمبر تک ملتوی کردی گئی  ،سندھ ہائی کورٹ میں منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل، تحریک انصاف اور سول سوسائٹی کے نمائندے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،سماعت کے دوران عدالت نے نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اپنا عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا کہ وہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست قابل سماعت نہیں تاہم دلائل کی تیاری کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت 11 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ 

تازہ ترین