• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں وکلا پرتشدد،کراچی بارکی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا پر مبینہ تشدد کے خلاف منگل کو عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بعد ازاں کراچی بار کے صدر نعیم قریشی نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ متنازع ہیں ان کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، زخمی وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے وکلا متحد ہیں۔ہم نے تحریک چلائی، انصاف سب کے لیے ہونا چاہیئے ، لیکن انصاف کسی کو نہ مل سکا، احتساب ہونا چاہیے اور احتساب ہم کرکے دکھائیں گے، ہم سب ایک ہیں، بار کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، ادارے بچانا بار اور بینچ دونوں کی ذمہ داری ہے، ایک شخص کی وجہ سے پاکستان بھر کی عدالتوں میں کام روک دیا گیا، بعد ازاں وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی۔

تازہ ترین