• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سےمتعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے لائنز ایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث 7ستمبر تک ملتوی کردی۔ملزمان فرید یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں 227پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر شامل ہیں۔ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔مفرور ملزمان چنوں ماموں و دیگر  پہلے ہی اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین