• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش:کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں مزید 8 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے ،سائن بورڈ اور دیوار گرنے سے خاتون  اور بچےسمیت8افراد جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شہر میں پیر کی شب اور منگل کی صبح ہونے والی تیز و طوفانی بارشوں کے بعد ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،  سپرہائی وے مویشی منڈی میں قائم کیٹل فارم کے قریب نصب دیو ہیکل سائن بورڈ گرنے سے اس کے نیچےدب کر 14سالہ نامعلوم بچہ جاں بحق ہو گیا،بچے کی لاش رات بھر وہیں پڑی رہی اور کسی کو اسکی ہلاکت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا،منگل کی صبح جب فارم میں لوگ آئے تو وہاں بچے کی لاش پڑی تھی ، بورڈ کے ملبے میں 2گاڑیاں بھی دب کر تباہ ہو گئیں،خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں کرنٹ لگنے سے 35سالہ خاتون رقیہ نارتھ ناظم آباد میں واقع آغا خان جماعت خانے کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 45سالہ  فاطمہ  ،عزیز آباد  بھنگوریہ گوٹھ میں بجلی کے ٹوٹے تار سے کرنٹ لگنے سے 45سالہ کلیم ،نیو کراچی مدینہ کالونی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ اسلم  ،گلشن اقبال  بلاک 18میں واقع واٹر بورڈ کے دفتر کے قریب کرنٹ لگنے سے 45سالہ محمد اسلم   ، جمالی گوٹھ میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 56سالہ منظور ،سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں بوسیدہ دیوار گرنے سے 36سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو ا جبکہ لیاری بستی تیسر ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 2لڑکیاں ثمرین ،ارم اور 4لڑکے قمر ،قیصر ،حماد اور ظفر زخمی ہو گئے ۔

تازہ ترین