• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ارکان کے فنڈز سے متعلق درخواست پر محکمہ خزانہ کے افسر کی طلبی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن ارکان کے فنڈز سے متعلق درخواست پر جواب داخل کرنے اور محکمہ خزانہ کے افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی رفیق بھانبھن اور راشد شاھ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈز کو بھی روکا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین