• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کراچی کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں،اکبر گجر

کرا چی (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے درمیاں چپقلش کا ایندھن بنادئے گئے ہیں۔

سندھ کی حکمران جماعت اسلام آباد پر حکمرانی کے خواب دیکھنے کی بجائے سندھ کے دارالخلافہ کی مخدوش بلدیاتی صورتحال پر توجہ دے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی کی گلیاں محلے بدترین گندگی اور ناقص انتظامی کارکردگی کی نذر ہوچکے ہیں،۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔کراچی میں بارش نے صو بائی حکومت اورکراچی کے تمام بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بے نقاب کر کے رکھ دی ہےجبکہ سندھ کی صوبائی حکومت اور حکمران جماعت اقتدار کے لالچ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔

علی اکبر گجر نے اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے درخوست کی ہے کہ کراچی کے لئے خصوصی گرانٹ اور مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر اہلیان کراچی کو دو دہائیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کا اعلان کریں۔

تازہ ترین