• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی احتساب بیورو (نیب ) کراچی نے عوام سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں 2ملزمان  عبداللہ اور محسن عابدی کو آئی آئی چندریگر روڈ اور حسن اسکوائر سے حراست میں لے لیا  ہے ،ملزمان نیب کو ریفرنس 34 / 2016 میں مطلوب تھے،جبکہ ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزمان اے ایم انٹرپرائزز کے مالک ملزم علی رضا اور این ٹی ایف ٹریڈرز کے مالک طلال اصغر پہلے ہی جوڈیشل حراست میں ہیں،اور انہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے عبداللہ اور محسن عابدی بطور ایجنٹ ان کے لئے کام کرتے تھے ، نیب کے مطابق دونوں ملزمان پردھوکہ دہی کے ذریعے عوام کو 786 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ 

تازہ ترین