• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاں افسوس ناک ہیں، ضیاء عباس

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی جانب سے نئی امریکی پالیسی کے تحت  پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کو افسوس ناک قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے جانی اور مالی نقصنات کو نظر انداز  اور بھارت کی حمایت کر کے خطے میں نئی جنگ کا آ غاز کردیاہے جس  سے صرف یہ خطہ متاثر نہیں ہوگا  بلکہ نئی عالمی جنگ بھی چھڑ جائے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تنہا نہیں ہے چین اور روس سمیت اسلامی ملکوں کی حمایت بھی اسے حاصل ہے، خود شمالی کوریا اس وقت امریکا کے لئے بڑا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت ، افغانستان سمیت کئی اسلامی ملکوں میں دہشت گردوں  کے سر پرست ہیں، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔ 

تازہ ترین