• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بکرا چالیس لاکھ روپے کا ہے۔"
بیوپاری نے قیمت بتائی۔
"کیوں؟ کیا یہ برانڈڈ بکرا ہے؟"
میں نے پوچھا۔
"برانڈڈ ہی سمجھیں۔"
بیوپاری عجیب انداز سے مسکرایا۔
"اس نے چشمہ کیوں لگایا ہوا ہے؟
دھوپ سے بچنے کا ہے یا نظر کا؟"
ڈوڈو نے دریافت کیا۔
"جناب، یہ پی ایچ ڈی بکرا ہے۔"
بیوپاری نے فخر کا اظہار کیا۔
"ذرا ڈگری تو دکھاؤ۔"
میں نے حقیقت جاننا چاہی۔
بیوپاری نے ایک فائل سے دستاویز نکال کر دکھائی۔
"یہ آن لائن یونیورسٹی کی ڈگری ہے۔"
ڈوڈو چلایا،
"مبشر! اس کی بات کا یقین مت کرنا۔
یہ بکرا نہیں ہے، گدھا ہے۔"

تازہ ترین