• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ‘ نوجوان کا مسجد میں تبلیغی جماعت پر حملہ، ایک کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی‘ ملزم گرفتار

چنیوٹ(نمائندہ جنگ) نوجوان کےتبلیغی  جماعت پرحملے سے ایک  جاں بحق ،دوسرازخمی ہوگیا   جبکہ ملزم  کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہےتھانہ صدر کے نواحی علاقہ عاصیاں میں کراچی سے آئی    ایک تبلیغی جماعت نے تین دن  سے مسجد میں قیام کیا ہوا تھا ، رات گاؤں کے ایک نوجوان اکرام حیات نے کسی سے مسلح ہو کر جماعت پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی ولی الرحمان موقع پر جاں بحق جبکہ عبداللہ زخمی ہو گیا۔

زخمی عبداللہ کا شور سن کر اس کے ساتھی جاگ گئے اور انہوں نے نوجوان کو پکڑ لیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم اکرام کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل کے مطابق گذشتہ رات ملزم اکرام تبلیغی جماعت کے ساتھ ہی تھا اور رات عشاء کی نماز کے بعد ان کے پاس ہی سو گیا تھا اور رات کو اس نے ان پر حملہ کر دیا ان کے مطابق تمام پہلوسے تفتیش کی جا رہی ہے اوراگر اس کے علاقہ بھی اس واردات میں کوئی شریک ہوا تو تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

تازہ ترین