• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات بلوچ کا سراغ نہ مل سکاپولیس کی جلد بازیابی کی یقین دہانی

کراچی (امداد سومرو )پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی غلام مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کا سراغ نہ لگا سکے ،تاہم پولیس کی جانب سے ان کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، حیات بلوچ کو اپنے گائوں حاجی فقیرمحمد ودھیلو سے ڈیفنس جاتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب ساڑھے 11 بجے کےوقت نامعلوم افراد نے گڈاپ ٹائون بقائی میڈیکل اسپتال کے قریب سے اغوا کرلیا تھا ،مقامی ذرائع کا دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غلام مرتضیٰ کے مقامی بلڈراور ایک بااثر پولیس افسر سے اختلافات تھے اور یہ بات فوری طور پر سندھ حکومت کے علم میں بھی لائی جاچکی ہے تاکہ فوری اقدامات کیے جاسکیں اور مغوی کو جلد بازیاب کرایا جائے ،دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حیات بلوچ کو تاوان کیلئے اغوا کیا جاسکتا ہے جبکہ پولیس بازیابی کیلئے کارروائی کر رہی ہے اور انشااللہ جلد بازیاب کرالیا جائے گا ، ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق واقعے سے متعلق شکایت درج کرلی گئی ہے اور اے وی سی سی ، سی پی ایل سی کی مدد سے تلاش جاری ہے ، دوسری جانب وزیر اعلی کے معاون خصوصی غلام مرتضیٰ بلوچ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں اور تاوان کیلئے بھی کوئی کال موصول نہیں ہوئی ، واضح رہے حیات بلوچ نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کی اور چند دن قبل ہی اپنےکزن اخلاق احمد کے ہمراہ لوٹے ہیں ، وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ آرہے تھے کہ انہیں بندوق کے زور پر نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ۔

تازہ ترین