• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے بہت بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف

شیرگڑھ (نامہ نگار) ایف آئی اے کے بہت بڑے مالی سکینڈل کا انکشاف ہوگیا ہنڈی کا روبار کرنے والے دیرکے رہائشی 2کروڑ 75لاکھ روپے ایک موٹر کار میں لے جارہے تھے ایف آئی اے سکواڈ نے رقم لے جانے والے کا تعاقب کرتے ہوئے شیرگڑھ پولیس چیک پوسٹ پر ایکسائیز اور پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا شیر گڑھ پولیس نے ایکسائز کی مدعیت میں 67لاکھ روپے کا پرچہ درج کرکے تفیش شروع کردی منگل کے روز گاڑی کے خفیہ خانوں سے مزید 1کروڑ 17لاکھ روپے برآمد ہوئے اطلاع ملتے ہی شیرگڑھ اور آس پاس کے مقامی لوگ روڈ پر رقم چھینے جانے کے خلاف مشتعل ہوکر ایکسائیز چیک پوسٹ پر ہلہ بول دیا بلوائیوں نے ایکسائیز کے اہلکاروں اور ایک صحافی کو بھی زدوکوب کیا شیرگڑھ پولیس نے ایکسائیز انسپکٹر کی مدعیت میں 10بلوائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرکے جیل بھجوادئیے تفصیلات کے مطابق پیر کے روزموٹرکارنمبر LEA5668میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دیر کے نامعلوم رہائشی2کروڑ 75لاکھ روپے شیرگڑھ کے راستے شاہراہ ملاکنڈ پر لے جارہے تھے جبکہ موٹر کار مذکورہ کار پشاور سے ایف آئی اے کی سکواڈ انسپکٹر امتیاز کی سربراہی میں تعاقب کررہے تھے شیرگڑھ شگوناقہ چیک پوسٹ کے مقام پرپہنچ کر پولیس اور ایکسائیز اہلکاروں کی مدد سے ایف آئی اے سکواڈ نے مذکورہ کار روک کر تحویل میں لے لیا  جبکہ ایف آئی اے کے انسپکٹر گاڑی ساتھ لے کر صرف 67لاکھ روپے کو پرچے میں ظاہر کرکے مقدمہ درج کیا گاڑی موقع سے غائب ہونے پر شیرگڑھ اور آس پاس کے درجنوں رہائشی شاہراہ ملاکنڈ پر واقع ایکسائیز چیک پوسٹ کے سامنے شاہراہ ملاکنڈ کو گاڑی اور رقم لے جانے کے خلاف احتجاج شروع کرکے شاہراہ ملاکنڈ کو بند کیا دریں اثناء توں توں میں میں پر ہلہ بولنے والوں نے ایکسائیز کا عملہ اور ایک نجی ٹی وی سٹیشن پشاور کے بیوروچیف عظمت گل کو زدوکوب کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دئیے پولیس نے ایکسائیز انسپکٹر لعل گل خان کی مدعیت میں 10بلوائیوں نعمان خالد ،احمد، مومین ،فیصل باچہ ، ثاقب خان، نیک رحمان عرف واڑہ اور دیگر کے خلافایف آئی آر درج کرکے پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جو عدالت نے جیل بھیج دیا دریں اثناء ایف آئی اے کے زیر تحویل موٹر کار میں سے پشاور کے مقام پر خفیہ خانوں سے مزیدتقریباََ ایک کروڑ 17لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔

تازہ ترین