• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر داعش کا بڑی تخریبی کارروائی کا خدشہ،تنبیہ جاری

کراچی (اسد ابن حسن) دہشت گرد تنظیم داعش لاہور ایئرپورٹ پرکوئی بڑی کارروائی کرسکتی ہے۔ اس بات کا انکشاف ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے ایک مراسلے میں گزشتہ روز تمام ایئرلائن کو کیا ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن وقار اسلام ملک نے مراسلہ نمبر ASF/72/2017/OPS/936 kکے ذریعے لاہور سے آپریٹ کرنے والی تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنوں کو متنبہ کیا ہے کہ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کوئی بڑی کارروائی ایئرلائنوں کی ملکیت زمین، فلائٹ کریو اور گراؤنڈ ہینڈ لنگ اسٹاف کے ذریعے مختلف دہشت گردی جس میں طیاروں کی ہائی جیکنگ، مسلح حملے اور خفیہ ذرائع سے بارودی مواد کا استعمال شامل ہیں کر سکتی ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ داعش نے کچھ مخصوص آلات حاصل کرلئے ہیں جو یہ بتا سکتے ہیں کہ بارودی مواد انسانی جسم، مسافر کے سامان یا اس کے استعمال الیکٹرانک اشیاء بشمول لیپ ٹاپ میں کہاں چھپائے گئے ہیں۔ ان آلات کا حصول اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ایئرلائنیں جو آلات استعمال کررہی ہیں ان کا توڑ نکالا جاسکے لہٰذا یہ تاکید کی جاتی ہے کہ مزید ہوشیار رہیں۔ مسافروں اور سامان کی سختی کے ساتھ مزید اسکریننگ کرنے کے اقدات اُٹھائے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے تاکہ تمام ایئرلائن عملہ اور کیبن کریو ہوشیار رہے۔ 

تازہ ترین