• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے چار افسروں کی برطرفی کی سزائیں جبری ریٹائرمنٹ میں بدل دیں

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا جو وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن بھی ہیں نے مجاز اپیلٹ اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سابق سپرنٹنڈنٹ ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن وقار احمد چیمہ کی سرکاری ملازمت سے برطرفی کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا ہے اسی طرح طارق محمود پاشا نے سابق انسپکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ سیالکوٹ محمد جاوید کی محکمانہ اپیل پر اس کی ملازمت سے برطرفی کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ سے بدل دیا ہے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے سابق انسپکٹر عزیزالرحمان کی سرکاری ملازمت سے برطرفی کی سزا کو بھی جبری ریٹائرمنٹ میں اپیلٹ اتھارٹی نے تبدیل کردیا ہے سابق کسٹم سپرنٹنڈنٹ  فضل سبحان کی سرکاری ملازمت سے برطرفی کی سزا کو نچلی پوسٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر تنزلی میں بدل دیا گیا ہے کراچی کے انٹیلی جنس افسر خرم سعید کو الزامات سے بری کرکے سرکاری سروس میں بحال کردیا گیا ہے 23 مئی 2016 سے معطلی کا عرصہ ڈیوٹی تصور ہوگا۔ 

تازہ ترین