• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر اس سوچ اور عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو ملکی استحکام کیلئے ہو،مہاجر قومی موومنٹ

کراچی (پ ر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے جنرل سیکرٹری شاہد فراز نے کہا کہ ملک کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا چاہے اسکا تعلق کسی بھی قومیت یا پارٹی سے ہو  ملک کا دشمن ہے،مہاجر قومی موومنٹ شخصیت کی حامی یا مخالف نہیں،بلکہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ہم ہر اس عمل اور اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ کے جانب سے ملک کیخلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی کوایک سال بیت جانے کے باوجود آج بھی کچھ نادان اور ناسمجھ دوست اس سوچ کو پروان چڑھانے کا خواب دیکھ رہے ہیںجو خود ان کیلئے بھی سود مند نہیں، ایسے تمام نادان دستوں کو سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کی بقاء میں ہی سب کی بقاء ہے۔

شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قومی مو ومنٹ ایسی کسی بھی ملک دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی جو ملک کی حرمت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے، قوم کا ہر بچہ اپنے ملک کی عزت وآبرو کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین