• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کےمرکزی صدر ادیب جاودانی انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ پنجاب کااظہار تعزیت

لاہور(نمائندہ جنگ)  آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ،مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ،مون ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر اور معروف کالم نگار ادیب جاودانی گزشتہ روانتقال  کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ  میں ادا کی گئی جس میں تنظیم عہدیداران ممبرز، مون لائٹ سکول کے سٹاف اور سینئر صحافیوں نے  شرکت کی۔

آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف سمیت دیگر اساتذہ رہنمائوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ مرحوم کے وارثان میں تین بیٹےکاشف ادیب، بلاول ادیب، عمران ادیب اور بیٹی حنا ادیب شامل ہیں۔ان کے ایصال ثواب کےلیے قُل  خوانی آج  سہہ پہر 03:30بجے نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں  ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ادیب جاودانی کالم نگاری میں منفرد انداز رکھتے تھے، مرحوم نے فروغ تعلیم کیلئے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ادیب جاودانی مرحوم کی صحافتی و تعلیمی شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ 

تازہ ترین