• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی، گرفتار ملزم کا اعتراف

بارسلونا (جنگ نیوز) بارسلونا میں ویگن حملہ کرنے والے مشتبہ گروپ کے ایک گرفتار ملزم نے عدالت کو بتایا ہے کہ ان کا گروپ دھماکا خیز مواد کے ذریعے ایک زیادہ بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ بارسلونا حملے سے ایک روز قبل گزشتہ منگل کے روز بارسلونا کے جنوب مغرب میں واقع شہر الکانر کے ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے محمد حولی شِم لال نے یہ بیان ہسپانوی ہائیکورٹ میں دیا ہے۔چاروں گرفتار ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔  بارسلونا کے ایک مصروف مقام پر ایک ویگن لوگوں پر چڑھانے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مراکش سے تعلق رکھنے والے ویگن کے مبینہ ڈرائیور کو پولیس نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

تازہ ترین