• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنڈم کے التوا کیلئے کْردوں کو کوئی رعایت پیش نہیں کی ،عراق

بغداد(این این آئی)عراقی  حکومت  کی جانب سے اس امر کی تردید کی گئی  ہے کہ بغداد حکومت نے کردستان کی خود مختاری سے متعلق آئندہ ماہ مقرر ریفرنڈم کے التوا کے لئےکردوں کو کوئی رعایت پیش کی ہے۔وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری بیان میں یہ وضاحت کردستان پیٹریاٹک یونین پارٹی کے سیاسی بیورو کے ذمے دار ملا بختیار کی جانب سے اس اعلان کے جواب میں سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق کے کْرد بغداد حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں اور آئندہ برس ریفرنڈم کی اجازت کے مقابل 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم ملتوی کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین