• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹی گئی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پر عزم ہیںچیئرمین نیب

 ویانا(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پر عزم ہے۔بدعنوانی کا خاتمہ بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی شقوں پر عملدرآمد کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔گزشتہ روز ویانا میں بدعنوانی کے خاتمے کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے پچاس ارب روپے کی وصولی کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلانے کی شرح تقریبا پچھتر فیصد ہے جو پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے کیلئے مثالی کامیابی ہے۔

تازہ ترین