• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدر آباد میں پھرطوفانی بارش،باپ بیٹے سمیت8جاں بحق

Todays Print

کراچی، حیدرآباد، سکھر(اسٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ جنگ) کراچی اور حیدرآباد میں منگل کوگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، آسمانی بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے، شہر قائد میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے،آدھے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل،آج بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں منگل کوگرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے، درخت اورسائن بورڈزگر گئے ، کورنگی زمان ٹائون میں موٹر سائیکل سوار 2نوجوان سٹرک پر گرے ہوئےبجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگئے ،متوفیان کی عمر 20اور25سال ہے تاہم انکی فوری شناخت نہیں ہوسکی ، نیو کراچی سیکٹر5.Dمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے 45سالہ جاویدوحید جاں بحق ہو گیا، بلدیہ ٹائون گلشن غازی ہزارہ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 23سالہ وحید جاں بحق ہو گیا ، اورنگی ٹائون بلاک ایل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،بارش سے مختلف علاقوںمیں شدید ٹریفک جام ہوگیا، بار ش کے دوران ہی آدھے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے 8گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق شہر کے 250فیڈر متاثر ہوئے ہیں ،گرڈ اسٹیشن سمیت فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں کے ہوسٹری تھانے کی حدود میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ،بیٹا جاںبحق ہوگئے، راہوکی تھانے کی حدود میں مدرسہ کا 12سالہ حفظ قرآن کاطالبعلم احمدخلیل بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ سکھر و گرد ونواح  میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی دن سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ 

تازہ ترین