• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوز لیکس رپورٹ اورجےآئی ٹی بننے سےپہلےنوکری چھین لی گئی،پرویز رشید

Todays Print

 اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کی رپورٹ آنے اور جے آئی ٹی بننے سے بھی پہلے میری نوکری چھین لی گئی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  کہ مجھے تو  نیوزلیکس رپورٹ آنے سے پہلے بلکہ جے آئی ٹی بھی بننے سے پہلے نکال دیا گیا تھا اور مجھ پر الزام یہ لگایا گیا تھا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں۔

میرا تو پھر اس رپورٹ سے اتنا تعلق نہیں بنتا کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی۔ رپورٹ تو بعد میں بنی ہے۔  رپورٹ بالکل پبلک ہونی چاہئے۔ مجھے معلوم ہے جنہوں نے رپورٹ لکھی ہو گی۔ انہوں نے پوری کوشش کر کے لکھی ہو گی کہ میرے نکالنے کو اچھی طرح واضح کیا جا سکے۔

تازہ ترین