• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کردی ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق نئی افغان پالیسی کے اجراء میں پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے  کے دوران قتل و غارت کا بازار گرم کرنے اور بے گناہ کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد اور انکی شہادتوں پر مذمت کی بجائے الٹا بھارت کو شاباشی دی گئی ہے۔

تازہ ترین