• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کوئی جگہ نہیں جہاں امریکی طاقت اور اسلحہ نہ پہنچ سکے، کئی سال سے افغانستان میں پھنسے امریکا کے نئے صدر کی تقریر

کراچی(نیوزڈیسک)کئی سال سے افغانستان میں پھنسے امریکا کے نئے صدرنے اپنے تقریر میں کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں امریکی طاقت اور اسلحہ نہ پہنچ سکے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سمیت جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی جگہ نہیں جہاں امریکی طاقت اور اسلحہ نہ پہنچ سکے تاہم حقیقت یہ ہےکہ 9/11کے بعد سے امریکا افغانستان میں جنگ لڑ رہا ہے اور تاحال پوری طرح کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، طالبان نے  مارچ میں 34 ڈسٹرکٹ پر اپنے قبضے کا دعویٰ کیا تھا جہاں امریکا کا اثرو رسوخ نہیں۔

تازہ ترین