• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آ کر ٹی آئی پی اور برطرف ملازمین کو بحال کرینگے،بلاول بھٹو

ہری پور(نمائندہ جنگ )اقتدار میں آکر ٹی آئی پی اور برطرف ملازمین کو بحال کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے اس جماعت کو چار چاند لگانے میں کارکنوں کا اہم کردار ہے،کارکنوں کے بغیر کوئی سیاسی جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی، ہری پور کے کارکن میر ے دست و بازو ہیں جلد انشااللہ ان کے شہر میں آکر ان سے ملاقات کرونگا ،کارکن اختلافات ختم کر کے صرف بھٹو شہید کے نظریہ کیلئے کام کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کا غان میں ہری پور کے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر احمد حسین شاہ ،سابق صوبائی وزیر اعجاز علی خان درانی، سابق جنرل سیکر ٹری اورنگزیب مغل ،جمشید خان درانی ،پرویز اختر رانا ایڈووکیٹ،ملک عمر فاروق بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اعجاز علی درانی نے انہیں دورہ ہر ی پور کی دعوت بھی دی اور عوام کو د رپیش مختلف مسائل بالخصوص ٹی آئی پی کی بحالی او رمتاثرین تر بیلہ کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

تازہ ترین