• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو از شر یف کے اعما ل 5 سا ل پورے کر نے والے نہیں تھے زرداری

لاہور (خبر ایجنسی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو صرف جمہوریت کے لئے بچایا، انکے اعمال ایسے نہیں تھے کہ وہ 5سال پورے کرتے۔

گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں حلقہ این اے 120کے انتخاب کے حوالے سے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120کا الیکشن پیپلزپارٹی اور کارکنوں کاہے، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصل میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے اور کارکن این اے 120میں جیت کے لئے پوری جان لگا دیں،پیپلزپارٹی کی کامیابی ملک میں کامیابی کی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور وزیر اعظم شاہد خان عباسی سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین