• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون ، خوشحال ایکسپریس کاانجن خراب،مسافر12گھنٹے پریشان

سہون شریف (نامہ نگار)خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین کا انجن پیر اور منگل کی درمیانی شب تین بجے لکی شاہ صدر ریلوے اسٹیشن پرفیل ہو گیا جس کی وجہ سے بارہ گھنٹے تک ٹرین رکی رہی، سیکڑوں مسافر شدیدپریشان رہے،ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی ۔ متبادل   انجن منگوا کربارہ  گھنٹے بعد منزل کی طرف روانہ کردیا گیا،محکمہ ریلوے کا کوئی  افسر  موقع پر نہ پہنچا۔

تفصیلات کو مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس انجن فیل ہوجانے کی وجہ سے لکی شاہ صدر اسٹیشن  پر بارہ گھنٹے تک کھڑی رہی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر جن میں عورتیں اور بچے شامل تھےان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بچے بھوک  اور پیاس سے نڈھال ہو گئے اس موقع پر  مقامی لوگوں نے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں مسافروں نے  ریلوے کے ناقص کاکرد گی پر بھرپور احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

تازہ ترین