• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت کے باہر جج کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک مسلح شخص نے عدالت کے باہر فائرنگ کرکے جج کو زخمی کردیا، تاہم جج کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوہائیو کے شہر اسٹیوبنوئیل کی جیفرسن کاؤنٹی کے جج جوزف بریزیس جونئیر کوعدالت کے باہر ایک شخص نے نشانہ بنایا، مذکورہ حملہ آور نے جج پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جج زخمی ہوگئے تاہم ان کی جوابی فائرنگ اور پروبیشن آفیسر کی مزاحمت کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، حکام کے مطابق حملہ آور کا نام نیتھانیل رچمنڈ ہے جو اسکول کی سطح پر ’امریکن فٹبال‘ ٹیم کے کھلاڑی مے لک کے والد ہیں، مے لک کو 2012 میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ریپ کے الزام میں 10 ماہ تک قید کی سزا سنائی گئی تھی جو انہوں نے نابالغوں کی جیل میں پوری کی تھی، جیفرسن کاؤنٹی کے منتظم فریڈ ایبڈلا نے بتایا کہ حملہ آور نے جج کو صبح 8 بجے عدالت کے باہر نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوئے، حملہ آور جوابی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ جج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، انہوں نے بتایا کہ جج کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، یہ ایک جان لیوا حملہ تھا تاہم جج کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، اوہائیو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ماؤرین او کونر نے اس حملے کو بزدلانہ حملہ قرار دیا اور تمام جج صاحبان کو اپنی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

تازہ ترین