• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو دوسرے روز بھی پریس کانفرنس کی کلیئر نس نہ مل سکی

  اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو دوسرے روز بھی پریس کانفرنس کی کلیئر نس نہ مل سکی۔ قائم مقام صدر نے 21اگست کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلئے بکنگ کرائی تھی مگر جو منگل 22اگست تک ملتوی کر دی گئی 22اگست کو بھی سردار یعقوب ناصر پریس کلب نہ پہنچے اور میڈیا کو بتایا گیا کہ پریس کانفرنس دوبارہ ملتوی ہو گئی ہے فون جواب دیتا رہا کہ کرم کی نظر ہوگی تو مدینے ہم جائیں گے ۔

تازہ ترین