• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نےایک ساتھ تین طلاق کوغیرآئینی قرار دیدیا

نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارتی  سپریم کورٹ نے ایک ساتھ تین طلاق کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں نیا قانون بنانے کا حکم دیا ہے۔بھارتی ذرا ئع ابلاغ کے مطا بق جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر کی سربراہی میں پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت میں تین ججوں نے تین طلاقوں کو غیر آئینی قرار دیا اور حکومت سے کہا کہ وہ اس بارے میں قانون بنائے۔ جبکہ دو جج نے تین طلاق کو آ ئینی قرار دیا ۔دوسری جا نب تین طلاق کے بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 10ستمبر کو بھوپال میں مجوزہ اجلاس میں غورخوض کرے گا۔

تازہ ترین