• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے قید 7پاکستانی رہا کردیئے واہگہ پر پاکستان رینجرز کے سپرد

لاہور ( آن لائن ) بھارت نے اپنی مختلف جیلوں میں قید 7 پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے جنہیں بی ایس ایف نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز کے سپرد کیا رہا ئی پا کر وطن واپس پہنچنے والے ان سات قیدیوںمیں معمر قیدی محمد حنیف بھی شامل ہے جس کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ اس کی سزا اپریل 2016 ء میں ختم ہوگئی تھی لیکن بھارتی حکومت نے اس کے باوجود رہا نہیں کیا بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے دیگر پاکستانیوں میںمحمد افضل ،عبدالسمیر،محمد ارشد،محمد عمران ،اعجاز احمد اور محمد سلیم رحمان بھی شامل ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ معمر قیدی محمد حنیف کو بھارتی حکام نے سزا پوری ہونے کے بعد کولام پور کیمپ میں قید رکھا تھا۔

تازہ ترین