• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2دہشتگرد گرفتار

ملتان  (نمائندہ جنگ)محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے  کارروائی کر تے ہوئے القاعدہ کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے چارہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاہے، ترجمان کے مطابق مخبر ی پر رہائشی کالونی منصور گارڈنز نزد اعوان چو ک  کے قریب موجودگی  پر ان  دودہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا جن میں ثناء اللہ اور عمرجاوید عرف آصف شامل ہیں ان سے 4 ہینڈ گرنیڈ ، 4 ڈیٹو نیٹر ایک پسٹل اور 2650 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، ملزم ملتان میں حساس مقامات اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے،جن کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اہم انکشافات کی توقع ہےعلاوہ ازیں سول ڈیفنس ملتان نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کارروائی کی اور4غیرملکی گرنیڈ ز کو کمانڈر محمد اقبال نے ناکارہ بنادیا ۔

تازہ ترین