• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث آج 23اگست تک ملتوی کر دی، دو روز قبل عدالت نے پونے دس برس پرانے اس کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دیا تھا اور گزشتہ روز استغاثہ کے وکلا نے اپنی حتمی بحث کرنا تھی لیکن جب مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا صفائی بوجہ ہڑتال پیش نہیں ہو رہے جس پر عدالت نے کہا کہ آج صبح نو بجے سرکاری پراسیکیوٹرز اپنی بحث شروع کریں گے۔

تازہ ترین