• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود انڈس پلازہ  کے قریب واقع نور گل جنرل اسٹور پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت18سالہ حیدر علی ولد میر سیال کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او شعیب کے مطابق مقتول اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران  دو ملزمان آئے جنہوں نے  پہلے اسے ناشائستہ الفاظ کہے اور پھر سینے میں گولی مار کر فرار ہو گئے جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔مقتول اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین