• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 س:میں نے سیاسیات اور صحافت میں بی اے کیا ہے اور مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن پریشان ہوں کہ کون سے شعبے کا انتخاب کروں۔میری دلچسپی آئی ٹی میں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں اس میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔مجھے بتائیں کہ میرے لئے کونسا تعلیمی شعبہ بہتررہے گا؟
ج:انٹرنیشنل ریلیشنز، سیاسیات اور صحافت ایک اچھا شعبہ ہے اور ان سب میں پوسٹ گریجویشن کرنے کے لئے اسپیشلائزیشن بھی موجود ہے۔تاہم آپ کو اس شعبے سے منسلک ہونے سے پہلے تحقیق و ریسرچ کرنا ہوگی ۔ آپ کیلئے Department of Gender & Women's Studies,یاpoverty reduction میں بطور سوشل سائنٹسٹ ، اسکالرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور بہت سے ادارے جیسا کہ ورلڈ بینک، یونائیٹڈ نیشن اور یونیسکومیں کیرئیر کے مواقع بھی موجود ہیں۔آجکل تمام شعبوں میں آئی ٹی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا آپ کی آئی ٹی میں دلچسپی آپ کو ہر شعبے میںٍٍ فائدہ دے گی۔
س:میں نے 2014میں Genetics میں بی ایس سی اور 2016میں Geneticsمیں M'Philکیا ۔ پھر اس کے بعد کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی میں بطور ریسرچ اسکالر ایک سال تک کام کیالیکن جاب سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔اب میں چین سے اسکالرشپ پر Crop breeding & Geneticsمیں PhDکرنے کا سوچ رہا ہوں۔ مجھے مشورہ دیں کہ میں PhDکے لئے کونسے مضامین کا انتخاب کروںیا پھراسی شعبے میںمزید کام کرتا رہوں؟
ج:اگر آپ کو چین سےCrop breedingمیں ریسرچ کے لئے اسکالرشپ کی آفر ہو رہی ہے تو یہ آپ کے لئے بہترین انتخاب ہوگا۔میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ اس میں مزید تحقیق کریں اور اس کے ساتھ چین میں ایسی یونیورسٹی تلاش کریں جہاں Interbreeding (crossing)میں ریسرچ کے مواقع بھی موجود ہوں۔
س:میں سندھ یونیورسٹی سے Criminology میں BSکر رہا ہوںاور آرمی میں جانا چاہتا ہوں۔ کیا میری تعلیم اس حوالے سے درست ہے اور CSS/PCSکرنے کے لئے بھی موزوں ہے؟ براہ مہربانی تعلیمی شعبہ کے انتخاب میں میری رہنمائی فرمائیں۔
ج:آرمی میں جانے کے لئے تعلیمی شعبے کا کوئی تعلق نہیںالبتہ سیلیکشن بورڈ ISSB کے مطابق انٹرویو اور میڈیکل کا امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔ آرمی میں داخلے کیلئے ذہانت کے ساتھ Physical fitnessبھی ضروری ہے۔ CSSکرنے کے لئے پہلے گریجویشن مکمل کریں اس کے بعد مضامین کا انتخاب اور تیاری کر کے امتحان دے سکتے ہیں۔CSSکیلئے انگلش لینگوئج، حالات حاضرہ، انٹرنیشنل ریلیشنز، سائنس وغیرہ میں معلموت ہونی چاہئے۔ لہٰذا criminology ڈگری آپ کو براہ راست CSSیا آرمی میں جانے کے لئے کوئی فائدہ نہیں دے گی۔
س:میں نے 2015میں ایگریکلچرل انجینئرنگ میں بی ایس سی کیاہے او ر اب میں پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میںگریڈ14پر ملازمت کر رہا ہوں۔میں اب اسی شعبے میں ماسٹر کرنا چاہتا ہوں لیکن جاب کی وجہ سے ریگولر کلاسز نہیں لے سکتا۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ میں جاب کے ساتھ تعلیم کیسے جاری رکھ سکتا ہوں؟
ج:آ پ کو متعلقہ یونیورسٹی سے چیک کرنا ہوگا کہ وہاں شام کے اوقات میں ریسرچ یا M'Phil کرنے کے مواقع موجود ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں تو پھر مینجمنٹ سائنسز یا اکنامکس (جو کہ ایگریکلچرل سے متعلق ہیں)میں بہت سے کورسز ہیں جو آپ شام کے اوقات میں کرسکتے ہیں۔کم از کم دو سال جاب کرنے کے بعد آپ اگر MBAکرنا چاہیں تو وہ بھی بہتر ہوگا جو آپ کے ڈپارٹمنٹ میں ترقی کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

 

تازہ ترین