• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س: میں نے کامرس میں ماسٹر کیا ہے لیکن میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے جنگ نیوز میں آپ کا کالم پڑھا۔ آپ میرے تعلیمی کیرئیر کیلئے کیا مشورہ دیں گے؟(قیصر بٹ ۔کراچی)
ج:ایم کام کر لینے کے بعد میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ چند سال اس شعبے میں ہی کام کا تجربہ حاصل کریںاور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بینکنگ کا شعبہ ہے۔ میں آپ کو یہ بھی مشورہ دوں گا کہ آپ اس کے ساتھ جدید بینکنگ کورسز کریں جو آپ کی جاب میں ترقی کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔چند سال کام کا تجربہ حاصل کر لینے کے بعد آپ بینکنگ، فنانس، یا اکنامکس میں PhDکرنے کا سوچیں۔
س:میں نے الیکٹریکل میں DAEکیا ہے اور میرے نمبر 83%ہیں ۔ اب میں شعبہ تبدیل کرنا چاہتا ہوںکیونکہ مجھے اس شعبے میں کوئی خاص مواقع نظر نہیںآتے۔میں BS-ITکرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے آپ بتائیں کہ میرے لئے کونسی ڈگری بہتر ہوگی؟ (عمر فاروق)
ج:آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کا الیکٹریکل ڈپلومہ کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے اور یہ ایک اچھا انتخاب ہوگا۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بجائے سوفٹ وئیر انجینئرنگ کرنے کا سوچیں جس کا آگے بہت اسکوپ ہے۔ کمپیوٹر سائنس میں نیٹ ورکنگ اور انٹرنیٹ سیکورٹی بھی جدید شعبہ ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ بہتر شعبے کے انتخاب سے پہلے ریسرچ کریں کہ آپ کے لئے کیا بہتر رہے گا۔
س:میںنے2015میں فزکس کے ساتھ BS(hons)کیا ہے اور میرا 3.10 CGPA-ہے۔ لیکن اب میں MBA-HRکرنے کا سوچ رہی ہوں کیونکہ میرے خیال میں فزکس کے شعبے میں صرف ٹیچنگ کرنے کے مواقع ہیں۔ براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا منتخب کرئوں؟۔ (ماہ رخ)
ج:میں آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فزکس میں کیرئیر کے محدود مواقع ہیں۔فزکس کے شعبے میں کیرئیر کے وسیع مواقع موجود ہیںجیساکہ Geography and energyفزکس کے علم سے تعلق رکھتا ہے اس کے علاوہ ایک جدید شعبہ Geophysics بھی ہے۔ Nuclear physics،Energy and Environmental Physics اورFusion energy وغیرہ کےشعبے بھی موجود ہیں ۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ فزکس کے شعبے کو اپنا کیرئیر بنانے سے پہلے گوگل پر ریسرچ کریں اور جس میں آ پ کی زیادہ دلچسپی ہو اسے منتخب کریں۔ یاد رہے کہ MBA صرف ان کے لئے بہتر انتخاب ہوتا ہے جن کا چند سال کام کرنے کا تجربہ ہو ۔
س:میں DVM(Doctor of Veterinary Medicine)کے آخری سمسٹر کا طالب علم ہوں۔مجھے گریجویشن کے بعد MPhilکے لئے مضامین کا انتخاب کرنا ہے براہ مہربانی مجھے بہترین مضامین کے انتخاب میں مدد فرمائیں ؟ (طلحہ نجم۔ راولپنڈی)
ج:سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ چند سال کام کرنے کا تجربہ حاصل کریں اور اس دوران دیکھیں کہ Vaterinary Medicine میں وہ کون سے شعبے ہیں جن میں مزید ریسرچ کی ضرورت ہے ۔ حال ہی میں جدید بیماریاں اور وائرس اس شعبے میں شامل ہوئے ہیں جیسا کہ ,Veterinary pathology Veterinary Parasitology، Veterinary Microbiology وغیرہ وہ شعبے ہیں جن میں آپ ریسرچ کر سکتے ہیں ۔ مندرجہ بالا شعبوں کے لئے OECDممالک میں اسکالرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں جیسا کہ Vaterinary سائنس میں کامن ویلتھ اسکالرشپ موجود ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ معلومات آپ کے کیرئیر کے لئے سودمند ثابت ہو گی۔

تازہ ترین