• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں آپ کے ملک کی شہریت لینا چاہتا ہوں۔
میرے پاس سرمایہ کاری کے لئے ایک کروڑ ڈالر ہیں۔‘‘
میں نے یورپی سفارت کار کو پیشکش کی۔
’’آپ نے یہ پیسے کیسے کمائے ہیں؟‘‘
سفارت کار نے دریافت کیا۔
’’میں آپ کے بینک میں پیسہ رکھنا چاہتا ہوں۔
میرے پاس ایک کروڑ روپے ہیں۔‘‘
میں نے پیشکش کی۔
’’آپ نے یہ پیسے کیسے کمائے ہیں؟‘‘
بینکار نے پوچھا۔
’’میں آپ کو کچھ نذرانہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔
میرے پاس دس لاکھ روپے ہیں۔‘‘
میں نے پیر صاحب کو پیشکش کی۔
پیر جی نے پیسے قبول کرلئے۔
کوئی سوال نہیں کیا۔

تازہ ترین