• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل میرے دوست ڈوڈو کے ساتھ بڑا حادثہ ہوا۔
میں اس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا تھا۔
اچانک تڑاخ کی آواز آئی
اور ڈوڈو ہائے ہائے کر کے چیخنے لگا۔
میں بھاگ کے دوسرے کمرے میں پہنچا۔
دیکھا کہ ڈوڈو زمین پر پڑا تھا،
چہرے پر کرب تھا،
آنکھوں میں آنسو تھے۔
’’یا اللہ خیر!‘‘
میں نے گھبرا کے پوچھا،
’’کیا ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی؟‘‘
ڈوڈو کے ہونٹ کپکپائے،
’’نہیں۔‘‘
’’کیا پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’کیا ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’پھر کیا ٹوٹا؟‘‘
ڈوڈو نے سسکیاں لیتے ہوئے کہا،
’’میرے آئی فون کی اسکرین ٹوٹ گئی۔‘‘

تازہ ترین