• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میرا بھائی شہر کا مشہور ڈاکٹر ہے۔‘‘
پھپھو نے فخر کا اظہار کیا۔
’’ماشا اللہ۔‘‘
ان کی پڑوسن نے خوشی کا اظہار کیا۔
’’ڈاؤ سے ایم بی بی ایس کیا،
پھر لندن پڑھنے چلا گیا۔
امریکہ سے اسپیشلائز کیا۔‘‘
پھپھو نے بتایا۔
’’بہت خوب۔‘‘
پڑوسن مسکرائیں۔
’’کراچی میں اسپتال بنا لیا ہے۔
لاکھوں کماتا ہے۔‘‘
پھپھو نے اتراتے ہوئے کہا۔
اسی وقت فون کی گھنٹی بجی۔
’’ماموں جان کی کال ہے۔‘‘
ان کی بیٹی نے آواز دی۔
’’میں بات نہیں کرنا چاہتی۔‘‘
پھپھو کو غصہ آ گیا،
’’بیوی کا ہو کے رہ گیا ہے۔
کہہ دو کہ بہن مر گئی۔‘‘

تازہ ترین