| |
Home Page
منگل 27 ذوالحج 1438ھ 19 ستمبر 2017ء
September 13, 2017 | 12:00 am
ملک بھر میں انٹرنیشنل میچز کو سیکورٹی دیں گے،میجر جنرل آصف غفور

Todays Print

ملک بھر میں انٹرنیشنل میچز کو سیکورٹی دیں گے،میجر جنرل آصف غفور

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ لاہور کے بعد  کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل میچ منعقد کرائیں گے، میں نے پی سی بی چیئر مین نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ آپ کراچی سمیت کسی بھی شہر میں میچ کرائیں پاک فوج پورے ملک میں اسی قسم کی سیکیورٹی فراہم کریگی، فاٹا میں تعمیر کرائے گئے نئے اسٹیڈیم میں بھی میچ کرائے جائیں۔

وہ منگل کو قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا سینٹر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے خوشگوار ماحول میں غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تینوں میچوں کو کامیاب کرانے میں شائقین سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

کراچی میں انٹر نیشنل میچ نہ کرانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی لاہور کی طرح کی سیکیورٹی فراہم کی جائےگی، اس وقت کراچی میں میچ نہ کرانے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ملک میں جہاں بورڈ میچ کرائے گا ہم بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز پاکستان میں آکر ہماری مدد کررہے ہیں ہم ان کے شکر گذار ہیں۔