| |
Home Page
منگل 27 ذوالحج 1438ھ 19 ستمبر 2017ء
September 13, 2017 | 12:00 am
امریکا سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی کوئی فہرست نہیں ملی، وزیراعظم عباسی

Todays Print

امریکا سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی کوئی فہرست نہیں ملی، وزیراعظم عباسی

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھے گی،حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،ہم نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ، افغانستان کو بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے، پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہئیں‘امریکاسے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی کوئی فہرست نہیں ملی‘حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا ۔

منگل کے روز اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ،سیاسی، معاشی ،سکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا اور یہ تاثر غلط ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کاذمے دارپاکستان ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مت نوازشریف کے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھے گی ، حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،س حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی لیے کام کر رہے ہیں۔