• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق چار درخواستیں یکجا

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق چار درخواستوں کو یکجا کردیا، ن لیگ سے چھبیس ستمبر تک جواب طلب کر لیاگیا جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بحث ستائیس ستمبر کو مقرر کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے مختلف کیسز کی سماعت کی۔ نوا شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور نوازشریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کے حوالے سے پی ٹی آئی ،عوامی تحریک اور دو عام شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں کو یکجا کردیا ، ن لیگ کی طرف بیرسٹر جہانگیر نے وکالت نامہ جمع کرایا اور جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت چھبیس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ن لیگی وکیل کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کی۔

تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق یوسف علی درخواست پر پی ٹی آئی نے جواب جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق ہوئے درخواست کو خارج کیا جائے،جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ستائیس ستمبرکو دلائل کے لئے مقرر کردیا۔

تازہ ترین